وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

Apr 08, 2026 | 21:04:PM
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت نے مستقل چئیرمین اوگرا کی تعیناتی کے بجائے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نبیل احمد اعوان کو چیئرمین اوگرا کا اضافی چارج تفویض کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نبیل احمد اعوان کو 3 ماہ کے لیے یا مستقل چیئرمین اوگرا کی تقرری تک (جو بھی پہلے ہو) یہ اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، نبیل احمد اعوان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر ہیں، علاوہ ازیں جوائنٹ سیکریٹری وفاقی تعلیم ڈویژن آصف اقبال آصف کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر کو واپس کی گئی ہیں جبکہ جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن توقیر حسین شاہ کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکریٹری وفاقی تعلیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں سیکشن افسر امجد علی خان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن سے تبدیل کرتے ہوئے انہیں اسی ڈویژن کے تحت یونیورسل سروس فنڈ کمپنی (یو ایس ایف) میں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر  تعینات کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  دبئی سے پاکستانیوں کے100ارب ڈالرواپس آنیوالےہیں؟