اسرائیلی حملوں کا شکار فلسطینی عوام کیلئے شاہین آفریدی کا پیغام

Apr 08, 2023 | 12:44:PM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اسرائیلی افواج کے حملوں کے شکار فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اسرائیلی افواج کے حملوں کے شکار فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔       

اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔

شاہین آفریدی نے لکھا کہ' مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں'۔ 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کی مشکلات کو آسان فرمائے،  آمین۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا، حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی تربیتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تعطیلات کا شیڈول تبدیل

اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے بدھ کے روز احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس فائر کیے اور ہینڈ گرینیڈ کا بھی استعمال کیا جب کہ اس دوران 4 فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر یلغار کی جب کہ اس سے قبل فورسز نے نماز فجر کے لیے آنے والوں کو بھی مسجد میں داخلے سے روک دیا جس کے باعث سیکڑوں افراد نے مسجد اقصیٰ کے آس پاس نماز فجر ادا کی۔