عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تعطیلات کا شیڈول تبدیل

Apr 08, 2023 | 12:34:PM
عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تعطیلات کا شیڈول تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت تعلیم کے محکمہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نےعید الفطر کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ڈی ای کے زیر انتظام سکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی تعطیلات رمضان المبارک کے آخری ہفتے یعنی 17 سے 20 اپریل تک دی جائیں گی،اس کے علاوہ ایف ڈی ای کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں طلباء کو عید الفطر کی مد میں مزید تعطیلات دی جائیں گی جو کہ 21 یا 22 اپریل کو متوقع ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے محکمہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے سالانہ امتحانات، داخلوں اور میٹرک ایف ایس سی کے پری بورڈ امتحانات کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 دوسری جانب عید الفطر پر ملک بھر میں کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا جائےگا ، کابینہ ڈویژن سے  بھی بڑی خبر آ گئی ، عید الفطر کی چھٹیوں کیلئے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیاہے اور عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی جائیں گی، اگلے ہفتے وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ  کمزور،ڈالر 4.50روپے مہنگا ،ماہرین کی رائے بھی سامنے آ گئی

 ذرائع کے مطابق اگر عید جمعے کو ہوئی تو 20  سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن اگر عید ہفتے کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر ے گی ۔