بلوچستان ہائیکورٹ:کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم  

Oct 07, 2025 | 10:15:AM
بلوچستان ہائیکورٹ:کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 بلوچستان ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار حلقہ بندیوں کے خلاف باضابطہ اعتراضات دائر کرنے میں ناکام رہے،کسی قانونی شق کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق آئینی درخواستیں خارج کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:افرادی قوت میں کمی، چین نے لاکھوں روبوٹس کو صنعتوں میں کام پر لگا دیا