ماہ رمضان میں عوام کیلئے بڑا منصوبہ لایا جا رہا ہے: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کے لیے بڑا منصوبہ لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چھوٹے شہروں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 25 لاکھ 3 ہزار 897 نگہبان رمضان کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 21 لاکھ 96 ہزار 658 کارڈز کے ذریعے امدادی رقم نکلوائی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم رمضان سے یکم مارچ تک 422 مقامات پر سرکاری افطاری کا اہتمام کیا گیا جبکہ 1763 نگہبان رمضان بازاروں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:خواتین کو مفت پنک الیکٹرک اسکوٹرز دینے کی تقریب 8 مارچ کو ہوگی
عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی لاگت بڑھا دی گئی ہے اور 67 سے زائد شہروں میں لوکل گورنمنٹ منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
اس پروگرام کے تحت 6100 کلومیٹر سیوریج لائن بچھائی جائے گی، 189 کلومیٹر مضبوط واٹر ڈرینز اور 181 ڈرینز تعمیر کیے جائیں گے۔
83 ڈسپوزل اسٹیشن اور 358 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔