یوکرین پر حملہ ،امریکا کا روسی تیل کی درآمد پر پابندی لگانے پر غور

Mar 07, 2022 | 14:50:PM
امریکا روسی تیل
کیپشن: امریکا کا روسی تیل کی درآمد پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے روسی تیل کی درآمد پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ۔نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان قانون سازی پر غور کررہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے کہا کہ ایوان نمائندگان ایسے قوانین پر غور کررہاہے جو عالمی سطح پر روس کو مزید تنہا کردے گا ۔نینسی پلوسی کا کہناتھا کہ زیر غور قانون کے مطابق امریکا میں روسی تیل اور توانائی کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جائیگی ۔امریکا روس اور بیلا روس کے ساتھ معمول کے تجارتی تعلقات بھی مکمل طور پر ختم کر دے گا اور روس کی عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کا بھی راستہ روکنے کی کوشش کی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین سے جنگ؛ روس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا
ایوان روسی تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے قانون پر غور کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ کانگریس رواں ہفتے یوکرین کے لیے دس ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام روس کی جانب سے جنگ چھیڑے جانے کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں ۔برطانوی وزیراعظم نے روس کے اہم بینکوں کے برطانیہ میں اثاثے منجمند کردیئے تھے جبکہ روسی کمپنیوں پر پابندی کی قانون سازی کا بھی اشارہ دیا ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بھی روس پر پابند ی عائد کرتے ہوئے روس کے 100 ارب پتی تاجروں پر سفری پابندی لگا دی ان کا کہناتھا کہ ماسکو کو نیوزی لینڈ کی فضائی حدود یا پانیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جبکہ روس نے ان پابندیو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے پابندیوں کا مطلب اعلان جنگ ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:روس میں جنگ مخالف مظاہرے ،پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی