یوکرین سے جنگ؛ روس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

Mar 07, 2022 | 10:08:AM
روس کے یوکرین کے شہروں خارکیف، چرنیہیف اور ماریو پول پر حملے جاری
کیپشن: روس، یوکرین جنگ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کی فوجی یلغار جاری ہے، یورب کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کو روس نے اعلان جنگ قرار دیا۔ روس کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے گوگل، فیس بُک اور نیٹ فلکس کے بعد ٹک ٹاک نے بھی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کےمطابق یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیاں تھم نہ سکیں، گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں روسی صدر ولادی میرپوتین کا کہناتھا کہ روس پرمغرب کی عائدکردہ پابندیاں اعلانِ جنگ کے مترادف ہیں انہوں نے خبردارکیا کہ یوکرین میں نوفلائی زون نافذ کرنے کی کوئی بھی کوشش تنازع میں داخل ہونے کے مترادف ہوگی لیکن خدا کاشکر ہے کہ یہ اس پراثراندازنہیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا، برطانیہ اورجاپان سمیت متعدد ممالک نےروس پرنئی پابندیاں عائد کردیں ہیں جبکہ گوگل، فیس بُک اور نیٹ فلکس کے بعد ٹک ٹاک ایپ نے بھی روس کی لائیواسٹرئمنگ کی ویڈیوز ہٹا دیں ہیں۔

 ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ روس میں فیک نیوز قوانین کے بعد لائیو اسٹریمنگ اور نئی ویڈیوزکی پوسٹنگ کو معطل کردیا ہے ،تاہم اس دروان ایپ میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوگی۔

ٹک ٹاک  تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح ​​کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے۔جو جنگ کے اس وقت میں  انسانی رابطے کا ذریعہ فراہم کر سکتا ہے لیکن جعلی خبروں کے قانون کے بعد کمپنی  کے پاس  اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔