کوئی بیرون ملک پراپرٹی خریدے یا بیچے،یہ اس کا بنیادی حق ہے: بیرسٹر گوہر  علی خان

May 15, 2024 | 16:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر  علی کا کہنا ہے کہ  پاکستانیوں کو ایسا ماحول نہیں  دیا گیا کہ یہاں انویسٹمنٹ کی جائے،کسی کو بیرون ملک پراپرٹی خریدنے یا بیچنے حق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی ایسا قانون نہیں ہے جو اس بات کو منع کر رہا ہو کہ پاکستانی  بیرون ملک میں اپنے پیسے کو انویسٹ نہیں کرسکتا یا پراپرٹی نہیں خرید سکتا۔

ہمارے پاس یہ قانون ضرور ہے کہ کوئی پاکستانی بیرون ملک جرم کرتا ہے تواسے پاکستان میں سزا ہوگی، ہاں البتہ آپ اگر پراپرٹی کو ڈکلئیر نہیں کر سکتے یا چھپائی ہوئی ہے توآپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس یہ  فنڈامنٹل رائٹ ہے کہ وہ پراپرٹی خریدے یا بیچے یہ انکا حق ہے۔پاکستان اگررول آف لاء سیاسی استحکام کا ماحول پیدا کرے تو یہ انویسٹمنٹ ملک میں ہو سکتی ہے، اس سے ملک میں بزنس ہوگا ، پاکستان ایسا ماحول دے جس میں انہیں نہ کیا جائے ، ان کی انویسٹمنٹ اور پراپرٹی پر قبضے نہیں ہوں گے، سی ڈی اے یا دوسرے ادارے ان کو تنگ نہیں کریں گے تو سارے پاکستانی یہاں انویسٹ کریں گے۔

ضرورپڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت،عمران خان کی ضمانت منظور
انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب کہا گیا کہ انویسٹ کرو، تو سب سے زیادہ بھارتی آئےانویسٹ کرنے، پاکستانی بے تحاشہ اپنے ملک کیساتھ محبت کرتے ہیں اور پاکستان میں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم نے یہ ماحول نہیں دیاتو ہمیں لوگوں پر زور دینے  کے بجائے کہ انہیں ایسا ماحول دینا چاہیے۔