نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بھی بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

Jul 07, 2022 | 20:48:PM
نیپرا، کراچی والوں، بجلی 9 روپے 52پیسے ، فی یونٹ مہنگی،
کیپشن: کے الیکٹرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بھی بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،کراچی کیلئے بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، جولائی کے بلوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ وصول کیا جائے گاجبکہ اگست کے بلوں میں 6 روپے 89 پیسے فی یونٹ وصولی ہوگی۔
یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ،فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا،فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا
اس سے قبل نیپرا نے ملک کے دیگر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو پھر جھٹکا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری