وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا بڑا فیصلہ

Dec 07, 2022 | 13:01:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز کے سی ای اونے ملاقات کی، جس میں آغا خان فاونڈیشن کلچرل سروسز لاہور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے لیے 70 ملین روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز کے سی ای اونے ملاقات کی، جس میں آغا خان فاونڈیشن کلچرل سروسز لاہور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے لیے 70 ملین روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز معاونت کرے گی۔

اس سلسلے میں آغا خان فاونڈیشن کلچرل سروسز 70 ملین روپے فراہم کرے گی۔ قصور میں بابا بلھے شاہ مزار کی توسیع اور تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔