اشیائے خورونوش کی قیمتیں عالمی سطح پر3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اشیائے خورونوش کی قیمتیں عالمی سطح پرجولائی کے مہینے میں 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مطابق عالمی سطح پر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں موسمیاتی حالات اور ایران امریکا جنگ کے باعث نمایاں اضافہ ہوا اور وہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ایف اے او پرائس انڈیکس میں عالمی اجناس کی قیمتوں میں آنے والی ماہانہ تبدیلیوں کو ٹریک کیا جاتا ہے،اس انڈیکس کے مطابق اشیائے خورونوش کی قیمتیں جولائی میں 131.1 پوائٹ تک پہنچ گئیں جو جون میں 130.3 تھی،یہ قیمتیں جنوری 2023 کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
ایف اے او کے چیف اکنامسٹ کے مطابق دنیا کو ایک بار پھر اشیائے خورونوش کی مہنگائی کا سامنا ہے جس کی وجہ ایران اور یوکرین کی جنگوں کے ساتھ موسمیاتی رجحان ایل نینو بننے کا عمل ہے جو فصلوں کی کاشت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق گندم کی قیمتوں میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3.4 فیصد اضافہ ہوا،بحیرہ اسود میں گندم کی برآمد متاثر ہونے اور درجہ حرارت میں اضافے سے گندم پیدا کرنے والے خطوں میں فصلوں کی کاشت متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:پیکٹا نے انٹرمیڈیٹ کی نئی کتابیں مارکیٹ میں فراہم کر دیں
ایف اے او کے مطابق ویجیٹیبل آئل انڈیکس کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جو جون 2022 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے،ایران جنگ اور بائیو ڈیزل کی مانگ میں اضافے کے باعث ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،یورپ اور ایشیا میں موسمیاتی خدشات کے باعث چینی کی قیمت میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا،البتہ گوشت کی قیمتوں میں 2.8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔