سندھ میں لاک ڈاﺅن ختم کرنے کا فیصلہ

Aug 07, 2021 | 18:50:PM
سندھ میں لاک ڈاﺅن ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں 9 اگست کو لاک ڈاﺅن ختم کر نے کا اعلان،صونے میں اسکولز کھولنے اور امتحانات لینے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاون کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب این سی او سی نے سندھ میں لگے لاک ڈاون کو 9 اگست کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
این سی او سی اور سندھ حکومت کے مشترکہ اجلاس میں سندھ خصوصاً کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں9 اگست سے لاک ڈاون ختم کردیا جائے گا۔
تاہم کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔ جب کہ صونے میں اسکولز کھولنے اور امتحانات لینے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں سندھ میں ویکسی نیشن کی شرح کو بھی سراہاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کاپاکستان کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان