تارکین وطن کشتی حادثہ میں منڈی بہاوالدین کے6 نوجوان سمندرمیں ڈوب گئے

Apr 07, 2026 | 21:04:PM
تارکین وطن کشتی حادثہ میں منڈی بہاوالدین کے6 نوجوان سمندرمیں ڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شجاع بھٹی)منڈی بہاوالدین یورپ جانے کے خواب سجائے لیبیا تارکین وطن کشتی حادثہ میں  تحصیل پھالیہ سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر  ہوگئے۔

لیبیاسے  اٹلی  جانے والی تارکین وطن کی کشتی اٹلی کے ساحل کے قریب پہنچ کر  سمندر میں  ڈوب گئی،کشتی میں سوار 105افراد میں سے 30 افراد اٹلی حکومت کے پناہ  کیمپ میں  پہنچ گئے،ڈوبنے والے 75 افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اس حادثہ میں منڈی بہاوالدین انسانی سمگلنگ کا ایک اورالمناک واقعہ ڈنکی لگا کر لیبیا سےاٹلی  جانےوالی تارکین وطن کی کشتی اٹلی کےساحل کےقریب گہرے سمندر میں ڈوب گئی۔

 لاپتہ ہونے والے 75 افراد میں تحصیل پھالیہ کے گاؤں  ٹھٹہ کدیوالہ کے 5 نوجوان(طیب عباس،عرفان بشیر،تنویر صادق، فیضان ساجد) جبکہ نواحی گاوں رنمل شریف کا اقبال ارشد  اور نواحی گاوں پنڈی لالہ کا سعد ظفر بھی تاحال  لاپتہ ہیں جبکہ عمران اصغر گھمن اٹلی حکومت کےپناہ کیمپ میں  پہنچ کر اہل خانہ کو حادثہ کی اطلاع دے دی جبکہ ڈوبنے والےلاپتہ افراد کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے،متاثرہ  خاندانوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی  سےاپیل کی ہے کہ ان کے  پیاروں  کو ریسکیو کر کے وطن واپس لایاجائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے کھوکھلے وعدوں پرایران کسی صورت آبنائے ہرمز نہیں کھولے گا:برطانوی ذرائع