تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ ،عالمی منڈی سے اہم خبر آ گئی

Oct 06, 2022 | 00:07:AM
تیل, پیداوار , کٹوتی , فیصلہ ،عالمی منڈی ,پیٹرولیم مصنوعات
کیپشن: عالمی منڈی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے 10بڑے ملکوں کی تنظیم اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل ایک بار پھر 93 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ گیس کی قیمتیں 6 ڈالر 92 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو پر موجود ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے شہریوں کو ڈیزل کی قیمت میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی بڑھاکر 12 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی برقرار رکھنے سے قیمت میں مزید کمی ہونی تھی۔

 پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی کردی گئی، پیٹرول پر لیوی کم کرکے 32 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رہے گی ،مٹی کے تیل پر 15 اور لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 10 روپے ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے نئے ریٹ کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

 واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے  لیٹر ہو گئی،اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ مٹی کا تیل 10 روپے 19 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

خیال رہے کہ  پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد امارات دنیا میں سب سے سستا پٹرول دینے والا واحد ملک بن گیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کے مہینے کے لیے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں 38 فلس فی لیٹر کی کمی کی ہے یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب متحدہ عرب امارات نے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی۔حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 62 فلس فی لیٹر کی کمی کی گئی، جس کے بعد یکم اکتوبر سے سپر نائنٹی ایٹ پیٹرول کی قیمت ستمبر میں 3.41 درہم کے مقابلے میں 3.03 فی لیٹر ہوگی۔

  اسپیشل نائنٹی فائیو پیٹرول کی قیمت ستمبر میں 3.30 درہم کے مقابلے 2.92 فی لیٹر ہوگی، اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.85 فی لیٹر ہوگی، پچھلے مہینے درہم 3.22 فی لیٹر کے مقابلے میں جبکہ ڈیزل کی قیمت ستمبر میں درہم 3.87 کے مقابلے میں 3.76 فی لیٹر ہوگی۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پیٹرول کی عالمی قیمت اوسطاً 1.27 ڈالر فی لیٹر ہے جو کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں سے کہیں زیادہ ہے۔