چینی کے بعدآٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

Nov 06, 2021 | 11:29:AM
چینی کے بعد آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے
کیپشن: آٹے کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری قیمت والا آٹا 5 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہونے لگا، افسروں کے کمائی والے عہدوں پر تبادلے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے مقرر کی ہے جبکہ مارکیٹ میں 6 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
فلورملز والے فوٹو سیشن کے لئے ایک ٹرک آٹا کسی مارکیٹ یا بازارمیں بھیج کر حکومت کو بیوقوف بنا رہے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے پنجاب کو گندم کی ترسیل پر غیر اعلامیہ پابندی عائد کردی ہے۔

مالی مفادات کے لئے محکمہ میں افسروں کی کمائی والے عہدوں پر ایک منظم لابی کے تحت تبادلے کرائے جارہے ہیں، اطلاع کے مطابق گندم کی خریداری اور پھر سرکاری طور پر گندم کا اجرا کے دوران اس پورے سیزن میں اربوں کی کرپشن کی جاتی ہے۔
گندم کی بوری بہ ظاہر سو کلو کی ہوتی ہے لیکن ہر سرکاری گندم کی بوری جو فلور ملوں کو جاری کی جاتی ہے اس میں 10 سے 20 کلو کچرا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ گوداموں پر اچھی گندم الگ اور کچرے والی گندم علیحدہ رکھی جاتی ہے۔اس موقع پر گوداموں کے انچارچ اچھی صاف ستھری بوری کے تقریباً سرکاری سے 50روپے تک فی بوری زیادہ لیتا ہے۔
 ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے بند فلور ملوں کو بھی گندم جاری کردی جو سو روپے فی بوری منافع رکھ کر آٹا بنانے والی آپریشنل ملوں کو فروخت جبکہ سرکاری گندم کے اجرا کے موقع پر بجلی کے بل چیک کئے جاتے ہیںلیکن رشوت کے سسٹم کے تحت جعلی بجلی کے بل جمع کراکے محکمہ سے گندم حاصل کی جاتی ہے۔
 ڈائریکٹرمحکمہ فوڈ سندھ سید امداد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گندم فلورملوں کو جاری کرنا شروع کردی ہے اور سو کلو گندم کی بوری کی قیمت 2ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منظور وسان کی وزیراعظم عمران خان کےحوالے سے اہم پیشگو ئی