شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش 

Jun 06, 2021 | 22:56:PM
 شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بیٹی کو جنم دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہیری اور میگھن کی جا نب سے مشتر کہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیٹی کی پیدائش جمعے کی صبح کینیڈا کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر چالیس منٹ پر ہوئی۔
انہوں نے اپنی بیٹی کا نام للی بیٹ ڈیانا رکھا ہے۔ جوڑے نے اپنے بیان میں مشکل وقت میں نیک خواہشات اور دعاو¿ں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یا د رہے کہ شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے ہیری اور میگھن کے ہاں دو برس قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مجھ سے اتنا کچھ کرکے اب مظلوم بن رہی ہو۔۔ عاصم اظہر ہانیہ عامر پر برہم