ابرار آسٹریلیا کیخلاف کیوں نہیں کھیل پائے؟ وجہ سامنے آ گئی

Jan 06, 2024 | 21:36:PM
ابرار آسٹریلیا کیخلاف کیوں نہیں کھیل پائے؟ وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: ابرار آسٹریلیا کیخلاف کیوں نہیں کھیل پائے؟ وجہ سامنے آ گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسٹری سپنر ابرار احمد کی انجری کے حوالے سے میڈیکل ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آگئی، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ابرار احمد نے انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہیں کیا، انہیں عرق النسا ( شیاٹک ) ہے جس کی بہتری کیلئے انہیں کئی بار ہدایت کی گئی لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

مسٹری سپنر نے انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت نظر انداز کردی جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا پر دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے اور کوئی میچ نہ کھیل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 9 کے میچز کب اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے ؟ شیڈول کا اعلان ہو گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جب ٹیم حیدرآباد دکن میں تھی تو ابرار احمد نے سیدھے ہیپس میں تکلیف کی شکایت کی جس پر فوری طور پر ان کے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ان کے عرق النسا شیاٹک کی تخشیص ہوئی، اس کے بعد میڈیکل پینل نے ان کی انجری سے نجات کیلئے انہیں ایک پلان بناکر دیا جس میں مختلف ایکسرسائز اور ڈرل پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ابرار نے ہدایت پر عمل نہیں کیا جس پر بھارت میں ہی ایک بار پھر ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں ہدایات پر عمل کرنے کو کہا گیا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے بتائی گئی ہدایات پرپھر سے مکمل عمل نہیں کیا، یہی وجہ تھی کے دورہ آسٹریلیا کے پریکٹس میچ کے دوران وہ دوبارہ ان فٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ابرار احمد ان دنوں نیشنل اکیڈمی لاہور میں رہیب پروگرام سے گزر ررہے ہیں، پی سی بی میڈیکل پینل نے ابرار کی انجری کی رپورٹ بورڈ کو جمع کرادی ہے۔