عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل، ریٹرننگ آفیسر طلب

Jan 06, 2024 | 18:28:PM
عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل، ریٹرننگ آفیسر طلب
کیپشن: عابد شیر علی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس میں الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 102 فیصل آباد کے ریٹرننگ آفیسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بطور الیکشن ایپلٹ  ٹربیونل ووٹر محمد جہانگیر کی اپیل پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اپیل کنندہ محمد جہانگیر حلقے کے ووٹر ہیں، اس حلقے سے عابد شیر علی حلقہ این اے 102 فیصل آباد سے امیدوار ہیں جبکہ عابد شیر علی پر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے جس کا ذکر کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا گیا لہٰذا الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل آر او کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کلعدم قرار دے۔