سیاسی پہلوان ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے بیتاب

Feb 06, 2024 | 13:37:PM
سیاسی پہلوان ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے بیتاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین ) عام انتخابات میں صرف ایک روز باقی ہے جبکہ انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے ، اس وقت کو  زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کیلئے سیاسی امیدواروں کی جانب سے  خوب جلسے جلوس کا سلسلہ جاری ہے ، تمام سیاسی امیدوار اپنے حریفوں کو پچھاڑنے کیلئے بیتاب ہیں، بلوچستان کے حلقہ این اے 263 میں بھی اکھاڑہ سج چکا ہے بس انتخابی معرکے کا انتظار ہے ۔

امیدوار

بلوچستان کے اس حلقے  سے 42 امیدوار مد مقابل ہیں جن میں سے 15 امیدوار مختلف پارٹی ٹکٹس پر جبکہ باقی امیدوار آزاد حیثیت پر قسمت آزما ئی کر رہے ہیں،  اس حلقے  سے مضبوط امیدوار محمود خان اچکزئی جو کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ہیں  ان کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے روزی خان کاکڑ اور بلوچستان نیشنل پارٹی  میر مقبول احمد لہری  سے متوقع کیا  جا رہا ہے ، دیگر رہنماؤں کی بات کی جائے تو پی ایم ایل - این کے حاجی جمال خان کاکڑ، ٹی ایل پی کے وزیر احمد نورانی، بی این پی - اے کے حبیب الرحمن، جے آئی پی کے عطاالرحمن، پی ایم ایل این کے شکیل احمد، باپ کی روبینہ عرفان، اے این پی کے اصغر خان اچکزئی ، جے یو آئی ،این پی کے مولانا عبدالقادر لونی، پی کے ایم اے پی کے نصراللہ خان، ایچ ڈی پی کے مرزا حسین حزارا اور ایم ڈبیلو ایم کے ارباب لیاقت علی مدِمقابل ہوں گے۔

ووٹرز 

اس حلقے میں سرکی روڈ ،میکانگی ،جناح روڈ،مسجد روڈ کینٹ ،جناح ٹاون ،لیاقت باراز اور فقیر محمد روڈ کے علاقے شامل ہیں ،  کل آبادی 8 لاکھ 21 ہزار 950 ہے رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو  وہ 4 لاکھ 18 ہزار 279 ہے ، مرد ووٹرز کی تعداد وہ 2 لاکھ 34 ہزار 772 ہے ، خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 507 ہے ۔