خیبرپختونخوا میں عالمی بینک کےفنڈڈمنصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیاں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کاسخت تشویش کا اظہار

Aug 06, 2026 | 18:43:PM
خیبرپختونخوا میں عالمی بینک کےفنڈڈمنصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیاں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کاسخت تشویش کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی امور ڈویژن   کو معاملے کی جامع تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

سیف اللہ ابڑوکی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں، کراچی موبیلٹی پروجیکٹ (بی آر ٹی ییلو لائن) اور اکرم واہ کینال منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نےٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ  بعض منصوبوں کے ٹھیکے مبینہ طور پرنااہل کمپنیوں کو دیے گئے، کمیٹی نےسنگل اسٹیج ون انویلپ طریقہ کار پر اعتراض کردیا،مالی بولیاں تکنیکی جانچ سے پہلے کھولنے پر کمیٹی نے پیپرا قواعد کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

چیئرمین کمیٹی نےجامع تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی

کمیٹی نے وزارت اقتصادی امورکو عالمی بینک سے مبینہ غلط خریداری قرار دینے کی درخواست کی سفارش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ  زائد ادائیگیوں کی وصولی اور قومی خزانے کے نقصان کا ازالہ کیا جائے،اس کے ساتھ ساتھ سینیٹ کمیٹی نے نئے غیر ملکی قرضوں پر مبنی منصوبوں کی حوصلہ شکنی کی سفارش کر دی۔ 

دوسری جانب اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے کہاکہ کراچی بی آر ٹی ییلو لائن منصوبہ دسمبر 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے،سندھ حکومت کا پی پی پی ماڈل کے تحت 250 الیکٹرک بسیں خریدنے کا منصوبہ ہے۔ 

 کمیٹی نے بی آر ٹی ییلو لائن سے متعلق تمام تجاویز اور سبسڈی کی تفصیلات پیش کرنے اور اکرم واہ کینال منصوبے کے معاہدے کی تکمیل کا واضح ٹائم لائن پیش کرنے کی سفارش بھی کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پتنگ کی ڈور پھرنے سے 23 سالہ نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل