ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Apr 06, 2026 | 19:47:PM
ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں  شدیدموسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج رات شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ بالائی سندھ، بالائی/وسطی پنجاب، وسطی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال 

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ۔ اس دوران موسلادھار بارش / ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی،صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ۔ اس دوران بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتراضلاع مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور ، ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، لیہ، ملتان، مظفر گڑھ اور خانیوال میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ خطہ ٔ پوٹھوہار سمیت صوبہ کے مغربی اضلاع میں شدیدموسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی ،ژوب اور بارکھان میں چندمقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کشمیر  اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش  کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع  ہے۔

انتباہ:آج (رات) شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ  ہے۔

جبکہ 07اپریل اور 08اپریل کے روز شدید موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، مری اور گلیات کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ۔ اس دوران پشاور، نوشہرہ، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث اس دوران کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ  ہے۔ ژالہ باری اور آندھی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں پیٹرول ، ڈیزل کے کتنے ذخائر موجود ہیں؟ وزیر خزانہ کے چشم کُشا انکشافات