گریجویٹس کیلئے 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان

May 05, 2026 | 10:03:AM
گریجویٹس کیلئے 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پیراویٹس کے لیے ماہانہ وظیفے کی رقم 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

رواں سال کے لیے انٹرن شپ کوٹہ ویٹرنری گریجویٹس کے لیے 264 جبکہ پیراویٹس کے لیے تعداد 371 رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیاں ہی چھٹیاں ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

درخواستوں کی وصولی کے لیے 15 مئی 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔

 درخواست جمع کروانے کے خواہشمند افراد www.jobs. punjab. gov. pk پر موجود فارم کو پُر کریں۔