فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی5سال کیلئے کی گئی ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 5دسمبر کو جاری کیا گیا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت منظوری دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے آرمی چیف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی سمری منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، صدر نے سمری پردستخط کردیئے
وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کیا گیا ہے،وہ چیف آف آرمی سٹاف بھی پانچ سال رہیں گے۔