امریکا نے پاسداران انقلاب سے منسلک تین اداروں پر عائد پابندیاں ختم کردیں

Aug 05, 2026 | 23:23:PM
امریکا نے پاسداران انقلاب سے منسلک تین اداروں پر عائد پابندیاں ختم کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ طور پر منسلک تین اداروں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کی تصدیق امریکی وزارت خزانہ نے کر دی۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ایران سے وابستہ بعض فضائی اداروں پر دہشت گردی کے انسداد سے متعلق عائد پابندیاں واپس لے لی گئی ہیں، یہ پابندیاں ان اداروں پر پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ تعلق کے الزام میں عائد کی گئی تھیں۔

پابندیاں ختم کیے جانے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 75.06 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل 78.83 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی خبر نے عالمی توانائی منڈی میں رسد سے متعلق توقعات کو تقویت دی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ دیکھنے میں آیا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:شاپنگ کیلئے ہیلی کاپٹر پرآنے جانے والا عام آدمی

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: