آسمان سے گرنے والی پراسرار اشیاء۔ حقیقت کیا ہے؟

Apr 05, 2022 | 13:20:PM
آسمان سے گرتی چیزیں، فائل فوٹو
کیپشن: آسمان سے گرتی چیزیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی گاؤں میں آسمان سے گرنے والی پراسرار چیزوں سے دیہاتی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ پراسرار چیزیں زمین پر گرنے  تک گرم تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دونوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاؤں میں آسمان سے دو پراسرار چیزیں زمین پر آ گریں، جن میں سے ایک گول رِنگ اور ایک دھاتی صراحی نما چیز تھی جو کہ زمین پر گرنے تک گرم تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اِن چیزوں کے گرنے پر جہاں دیہاتی آسمانی مخلوق کے دیہات کے قریب ہی ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں وہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں راکٹ کا ملبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیلتے ہی چند انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے میمز بنائی جا رہی ہیں جبکہ چند کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں اشیاء راکٹ کا ملبہ ہیں جن میں سے ایک کو راکٹ میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی ٹنکی قرار دیا جا سکتا ہے۔

 اس خبر پر ٹوئٹ کرنے والے میانک گروور نامی ایک صارف کا لکھنا ہے کہ راکٹ میں استعمال ہونے والا یہ کیمیکل نہایت مضر صحت ہوتا ہے، ان دیہاتیوں کو اس آلے کو ہاتھ لگانا تو دور اس کے پاس کھڑے بھی نہیں ہونا چاہیے جبکہ  دیہاتی اسے پکڑ کر باقاعدہ تصویریں بنوا رہے ہیں۔

دوسری جانب چند صارفین کی جانب سے کہا جا ہا ہے کہ یہ پراسرار چیزیں خلائی مخلوق کے ہونے کا ثبوت ہیں، ہالی ووڈ کی فلمیں جھوٹ بولتی ہیں، خلائی مخلوق امریکا سے قبل بھارت میں آئے گی۔

 

 ایک اور انٹرنیٹ صارف کا کہنا ہے کہ یہ کچھ بھی نہیں ہے، یہ فلم کرش4 کی پروموشن کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      معروف اداکارہ ثناء جاوید کے منہ پر وزنی بیگ گرگیا۔ویڈیو وائرل