یوکرین کے وزیردفاع  کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

Sep 04, 2023 | 09:45:AM
یوکرین کے وزیردفاع  کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کرتے ہوئےصدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں وزارت دفاع میں نئی اپروچ متعارف کروانے  اور فوج سمیت پوری سوسائٹی سے نئے طریقوں سے انٹریکٹ کرنے کی ضرورت ہے،یوکرینی میڈیا کے مطابق اولیسکی ریزنخوف کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے کے بعد  برطانیہ کا سفیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء۔۔ شہریوں کو بڑی سہولت دیدی گئی

خیال رہے کہ وزیر دفاع کی تبدیلی کچھ عرصے سے طے تھی، یہ تبدیلی زیلنسکی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ہوئی کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔