ستمبر میں برآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا ۔۔عبدالرزاق دا ئود

Oct 04, 2021 | 18:26:PM
مسیر تجارت،کا ،برآمدات،میں،اضافہ ،پر بیان
کیپشن: عبدالرزاق دائود،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  کا کہناہے کہ ستمبر میں برآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق عبدالرزاق داؤد  کا کہناہے کہ 1 ارب 89 کروڑ ڈالر کی برآمدات گزشتہ مالی سال ستمبر میں ہوئی تھیں۔ ستمبر میں برآمدات 2 ارب 41 کروڑ ڈالر کی ہوگئیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 28 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا۔

مشیر تجا رت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر 5 ارب 47 کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔ رواں مالی سال 28 فیصد اضافہ کے بعد برآمدات 6 ارب 99 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں اضافہ برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، برآمد کنندگان اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔درآمدات کے اعدادوشمار متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد شیئر کئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:جس نے سب سے زیادہ چور چور کا شور مچایا آج وہی پنڈورا پیپرز میں ہیں۔۔فضل الرحمان