ٹیم نے ایونٹ سے بہت کچھ سیکھا، آئندہ سیزن میں کم بیک کرینگے:کوچ حیدرآباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )حیدرآباد کنگز کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ مارنس لبوشین ایک جذباتی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پریرا کے آؤٹ ہونے پر امپائر سے بات کی، تاہم اب میچ ختم ہو چکا ہے۔
فائنل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فائنل کا آغاز اچھے انداز میں کیا، مگر یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق ایونٹ کے ابتدائی میچز میں ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران مارنس لبوشین نے ٹیم کی قیادت بہترین انداز میں کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پشاور زلمی نے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی، تاہم ان کی ٹیم اگلے سیزن میں بھرپور کم بیک کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے ٹیم کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پشاور کی اننگز کے آغاز میں چار وکٹیں جلد گرنے سے امید پیدا ہوئی تھی، لیکن بعد میں ایرن ہارڈی اور عبدالصمد نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع