ہمیں اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہوجائیں، بیرسٹر گوہر کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں اتنا نہیں دبائیں کہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہوجائیں۔
گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ سوچنے پر مجبور نہ کریں کہ ہمارا سسٹم میں رہنے کا کیا فائدہ، پھر ہم اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی باہر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم نہ چلانے دینا پری پول دھاندلی ہے، لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا نہ صرف خلاف آئین ہے بلکہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، ان کی چار سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں، جی بی کے خود دار لوگ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سمر کیمپ کب سے کب تک جاری رہیں گے؟ طلبا کیلئے اہم خبر