خودکش حملے کے بعد سراج الحق پہلی بار اپنے آبائی علاقے دیر پہنچ گئے

Jun 04, 2023 | 11:27:AM
خودکش حملے کے بعد سراج الحق پہلی بار اپنے آبائی علاقے دیر پہنچ گئے
کیپشن: سراج الحق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق بلوچستان میں خودکش دھماکے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے دیر پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر جگہ جگہ ان کے استقبال کیلئے جماعت اسلامی کے جھنڈوں سے مزین دروازے بنائے گئے تھے۔ 

خیال رہے کہ چند دن پہلے بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے ریلی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں کئی لوگ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں پُرامن مظاہرے کیے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حملے کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیے: آصف زرداری کے باؤنسرز جاری،ایک ہی بال میں متعددوکٹیں گرا دیں

آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے آبائی علاقے دیر پہنچنے تو عوام نے انکا پُرتپاک استقبال کیا اور گل پاشی کی، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے نعرہ بازی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

امیر جماعت اسلامی نے ضلعی مرکز میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اسکی حفاظت کیلئے ہم اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرینگے۔ اس ملک کو حقیقی معنوں میں جماعت اسلامی ہی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، غریب عوام کی نظریں اب جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہے اور یہی عوام اب نعرہ لگاتے ہیں کہ حل صرف جماعت اسلامی ہے۔