آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات دوسرامرحلہ، حویلی کہوٹہ میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

Dec 04, 2022 | 18:53:PM
آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات، حویلی کہوٹہ، 99نشستوں کا نتیجہ،
کیپشن: آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حویلی کہوٹہ کی لوکل کونسلر کی 99 نشستوں کا نتیجہ سامنے آ گیا ۔
حویلی کہوٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی 36 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 29 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی،حکمران جماعت تحریک انصاف 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، آزاد امیدوار وںکے حصے میں بھی 17 نشستیں آئی۔
حویلی کہوٹہ کی لوکل کونسل کالامولہ کی ٹوٹل 9 نشستوں پر تحریک انصاف ، ن لیگ 3،3 جبکہ پیپلز پارٹی 2 اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا، اسی طرح لوکل کونسل خورشید آباد کی ٹوٹل 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی 6 نشستوں کے ساتھ یوسی چیئرمین بنانے میں کامیاب ہو گئی۔
لوکل کونسل ہلاں کی کل 6 نشستوں پر پیپلز پارٹی 3، مسلم لیگ ن 1، 2 پر آزاد امیدوار سبقت لے گئے ،لوکل کونسل چھانجل کی 6 نشستوں پرپیپلز پارٹی کے تین امیدوار کونسلر منتخب ، تحریک انصاف 2 ، ن لیگ 1 کونسلر بنانے میں کامیاب ہوئی۔
حویلی کہوٹہ کی لوکل کونسل کیرنی کی ٹوٹل 7 نشستوں پر آزاد امیدوار 3 نشستوں کے ساتھ ن اور پیپلز پارٹی پر سبقت لے گئے۔ لوکل کونسل دیگوار کی ٹوٹل 9 نشستوں پرپیپلز پارٹی کے 2امیدوار کامیاب ،مسلم لیگ ن کے حصے میں 3 ، تحریک انصاف 1 جبکہ آزاد امیدوار 3 لے اڑے ۔
بلدیاتی انتخابات میں لوکل کونسل سانگل کی ٹوٹل 9نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی 3 ، مسلم لیگ ن 4 ، تحریک انصاف 3 پر فاتح قرار پائی،لوکل کونسل چکیاس کی ٹوٹل 7نشستوں پر تحریک انصاف 3 کے ساتھ سرفہرست رہی ، ن لیگ 2 ، پی پی اور آزاد امیدوار 1،1 پر کامیاب قرارپائی۔
لوکل کونسل بدھال کی ٹوٹل 11 نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی 5 کے ساتھ سرفہرست ، مسلم لیگ ن 1، تحریک انصاف 1 ، آزاد امیدوار بھی ایک پر فاتح قرارپایا،لوکل کونسل کلالی ٹوٹل کی 10نشستوں پر ترتیب کچھ اس طرح رہی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 ، ن لیگ کے 2 ، آزاد امیدوار 3 ، تحریک انصاف کا ایک امیدوار کامیاب قرارپایا۔
لوکل کونسل بھیڈی کی 6 نشستوں پرمسلم لیگ ن کے 3 ، تحریک انصاف 1 ، پیپلز پارٹی اور آزاد بھی ایک پر کامیاب ہوا،لوکل کونسل بساہاں کی کل 9 نشستوں پرپاکستان پیپلز پارٹی کے چار امیدوار کونسلر منتخب ، مسلم لیگ ن 3 پر فاتح ، تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حصے میں 1،1 آئی ،ٹاو¿ن کمیٹی کی کل 3نشستوں پرپاکستان مسلم لیگ ن کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے،تحریک انصاف کے راشد چوہان بھی جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان