ایک سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 15 فیصد کمی ریکارڈ

Aug 04, 2023 | 18:57:PM
ایک سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 15 فیصد کمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) مسلسل مہنگی ہوتی بجلی اور بڑھتی پیداواری لاگت نے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں مزید کمی کردی جس کے باعث ایک سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 15 فیصد کی کمی ریکارد کی گئی۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مزید کمی آ گئی، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے برآمدات کا ڈیٹا جاری کردیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سال 22 کے پہلے سات ماہ کے مقابلے سال 23 کے پہلے سات ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 21 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔ ایک سال کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مسلسل 7 ماہ سے کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ، کون بڑا سہولت کار؟آڈیٹرجنرل رپورٹ میں بڑا انکشاف

اپٹما رپورٹ کے مطابق جون 23 کے مقابلے جولائی 23 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 11 فیصد کمی ہوئی، جون 23 کے 1 ارب 47 کروڑ ڈالر کے مقابلے ٹیکسٹائل کی برآمدات جولائی 23 میں 1ارب 31 کروڑ ڈالر رہ گئی جبکہ جولائی 22 کے مقابلے جولائی 23 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 15 فیصد کمی سے ایک ارب 31 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 21 فیصد کی نمایاں کمی سے 9 ارب 9 کروڑ ڈالر رہ گئی جبکہ سال 22 کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 11 رب 48 کروڑ ڈالر تھی۔ مسلسل بڑھتی بجلی کی قیمت اور ساتھ ہی پیداواری لاگت میں اضافےنے ریجنل ممالک سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کم کردی ہے۔