غیر قانونی حراست،خاتون پر تشددکا معاملہ، 5 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج 

Aug 04, 2023 | 15:11:PM
 خاتون کو غیر قانونی حراست میں لے کر تشدد کر کے رقم وصولی کے بعد رہا کرنے کا معاملے پر چاکیواڑہ تھانے کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) خاتون کو غیر قانونی حراست میں لے کر تشدد کر کے رقم وصولی کے بعد رہا کرنے کا معاملے پر چاکیواڑہ تھانے کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چاکیواڑہ تھانے کی سادہ لباس اسپیشل پارٹی نے فائزہ نامی خاتون کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کی سادہ لباس اسپیشل پارٹی نے متاثرہ خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ 

پولیس پارٹی نے تشدد کے بعد متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ 50 ہزار کے عیوض رہا کیا۔ 

مزید پڑھیں:  شہریار آفریدی کو فوری رہا کرنے کا حکم

متاثرہ خاتون نے رہائی کے بعد پولیس کے مظالم کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کو آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی سائوتھ کی ہدایت پر پولیس پارٹی کیخلاف کلری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں درج کیے گئے اہلکاروں  میں سب انسپکٹر ذولفقار،اہلکار نصراللہ،علی گل،آصف سندھی اور غلام نامزد شامل ہیں۔