دوسرا ون ڈے :جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

Apr 04, 2021 | 10:46:AM
پاکستان جنوبی افریقہ ون دے سیریز
کیپشن: پاکستان اور جنوبی افریقا پہلےون ڈے میں آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے  درمیان کھیلی جانیوالی سیریز کے دوسرا ون ڈےمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا  ۔ جنوبی افریقہ نے بیٹنگ شروع کر دی ہے ۔جنوبی افریقہ  نے پہلے اوور میں پانچ رنز بنائے ہیں۔۔۔۔ پہلے ایک روزہ میچ میں 3 وکٹ سے کامیابی کے سبب تین میچو ں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرا ایک روزہ میچ سیریز جیتنے کیلئے اہم ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی کے کپتان بابر اعظم نے 76 ویں اننگز میں تیرہویں سنچری بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا اور کم ترین میچز میں 13 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے تھے۔ پہلے ون ڈے میں 274 رن کا ہدف فہیم اشرف نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکتا کپور امیتابھ بچن کے ساتھ نئی آنیوالی فلم میں کام کرنے کیلئے پرجوش