شاہین آج تیسرے ون ڈے میں کیویز پر جھپٹنے کو تیار

May 03, 2023 | 11:02:AM
شاہین آج تیسرے ون ڈے میں کیویز پر جھپٹنے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تیسرے ون ڈے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج 3:30 بجے کراچی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

کیویز کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں آج شاہین جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ ساڑھے 3 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔ 

گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل ہے۔ یہ سیریز ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے بابر الیون کے کڑے امتحان اور بھرپور تیاری کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ کی ’ڈبلیوز کی جوڑی‘ کو آسٹریلیا میں اہم اعزاز سے نواز دیا گیا

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری ہےکیونکہ اب تک یہاں ہونےوالے 5 مقابلوں میں سے 3 میں انہوں نے جیت اپنے نام کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ون ڈے میچ سے قبل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ کا بھی بتا دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاک کیویز ون ڈے سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ بھی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 5 اور 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔