ہم بھی نہ رہیں وہ بھی نہ رہیں ، لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے: شیخ رشید

May 03, 2022 | 11:42:AM
شیخ رشید، فائل فوٹو
کیپشن: شیخ رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں شفاق انتخابات ہونے چاہیے اس سے پہلے کہ حالات عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائیں اسٹیبلیشمینٹ کو بیچ میں آنا چاہئیے۔

راولپنڈی لال حویلی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے منع کیا ہے کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلیشمینٹ سے بات نہیں کرنی۔ آج سے 21 دن پہلے ہمارے حالات دن اتنے اچھے نہیں تھے، اب لوگ سب جان چکے ہیں، جن پرفرد جرم لگنی تھی ان کو وزیراعظم اور وزیراعلی بنادیا گیا۔

 انہوں نے کہا مسجد نبوی میں نعرے نہیں لگے لوگ ہوٹلوں سے نکلے تھے، صرف 2 ووٹوں کا فرق ہے 20 کروڑ ریٹ تھا ہم 25 کروڑ لگائیں تو کل یہ حکومت گر جائے گی، عمران خان کی کال پر فیصلہ مئی کے مہینے میں ہوجائے گا، یہ بھی ہوسکتا ہے ہم بھی نہ رہیں وہ بھی نہ رہیں جھاڑو ہی پھر جائے۔

  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیلیں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، ہتھکڑی ہمارا زیور ہے، رات 12 بجے تک عمران خان میٹنگ کرتا ہے، عمران خان کے پاس آئیڈیا ہے میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کرسکتے، میرا بھتیجا مسنگ ہے، اس کی ٹریننگ ہونی چاہیے اس کا اندر رہنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کوئی سازش نہیں ہونی چاہئیے، فئیر الیکشن ہونے چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھٹو دور میں لوگوں نے خود کو آگ لگائی تھی، اب بھی ایسا ماحول بن رہا  ہےمیں بتانا چاہتا ہوں کہ لانگ مارچ میں لوگ خود کوآگ لگانا چاہتے ہیں ، لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، ملک کے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک۔شہباز شریف