آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطرکی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات 

Mar 03, 2021 | 21:47:PM
   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطرکی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے قطر کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل سعید حسن محمد الخیارین نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی بدھ کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی و پیشہ وارانہ امور ، علاقائی سلامتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 
اس موقع پر افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔ قطری فورسز کے کمانڈر نے پاک فوج کی جانب سے علاقائی امن کے لئے مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی اور اس موقف کو دہرایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان مشترکہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
 آرمی چیف نے مہمان شخصیت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج اپنے آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والے دوست کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر کمانڈر قطر امیری لینڈ فورسز نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔