وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

Jul 03, 2026 | 15:47:PM
وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )و وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اپنے ایک روزہ دورہءِ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے ہیں،وزیرِ اعظم ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔ 

مہرآباد ایئرپورٹ پر ایران کے وزیرِ داخلہ، جناب اسکندر مومنی تہران میں پاکستان کے سفیر، عمران احمد صدیقی اور پاکستان و ایران کے اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے!اعلیٰ ایرانی، فوجی حکام نے شانداراستقبال کیا

اسپیکر نیشنل اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نئیر بخاری، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پارلیمینٹیرئینز وزیرِ اعظم کے ہمراہ آخری رسومات میں شرکت کریں گے.