’پھر سیٹی بجے گی، کھیل جمے گا‘، علی ظفر پی ایس ایل میں واپسی کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آفیشل ترانہ معروف گلوکار و میوزک کمپوزر علی ظفر گائیں گے، جس کی انہوں نے تیاری شروع کردی ہے۔
پی ایس ایل کے اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں تصدیق کی گئی ہے کہ رواں سیزن 9 کا گانے میں علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
سوشل میڈیا پیغام میں ’سیٹی تو بجے گی‘ ایک لائن شیئر کی گئی جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاید یہ پی ایس ایل 9 کے ترانے کا ٹائٹل ہوگا۔
اُدھر جواب میں گلوکار علی ظفر نے بھی سوشل میڈیا پر یہ پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالکل بجے گی اور سٹیج بھی پھر سے سجے گا۔
???? Bilkul bajay gi. Aur stage bhee phir se sajjay ga ! #HBLPSL9 #Anthem #PSL #PSLanthem #BhaeeHazirHai https://t.co/wkh4ehO9Ja
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 2, 2024
انہوں نے گانے کی تیاری کے حوالے سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیانو پر دھن کی تیاری میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین سیزن کے ترانے گائے جس کی مقبولیت آج تک ہے۔
پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔