کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق۔۔ 1664 نئے مریض رپورٹ

Oct 02, 2021 | 09:54:AM
 کورونا وائرس،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ،پاکستان 
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 46 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 202 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار 190، سندھ میں 4 لاکھ 58 ہزار 697، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 260، بلوچستان میں 32 ہزار 943، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 329، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 590 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔11 لاکھ 73 ہزار 437 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 661، سندھ میں 7 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 559، اسلام آباد میں 926، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  500سے زائد  اساتذہ غیر قانونی طور پر بھرتی کرنیکا انکشاف