وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے قبل دونوں ملکوں کےسفیروں کی ملا قات۔۔اہم گفتگو

May 02, 2021 | 22:45:PM
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے قبل دونوں ملکوں کےسفیروں کی ملا قات۔۔اہم گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے قبل دونوں ملکوں کے سفراءکرام کی ملاقات، دو طرفہ باہمی تعلقات اور امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پاکستان میں سعودی سفیر سعید نواف المالکی کا پاکستانی سفیر بلال اکبر نے خیر مقدم کیا۔ دونوں ملکوں کے سفیروں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور اس دورے کے ذریعے دونوں ملکوں میں معاشی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔اس ملا قات میں کہا گیا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک بہتر انداز کے ساتھ ماضی کی طرح آگے بڑھیں گے اور تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔۔باپ کے ارکان اسمبلی جام کمال کیخلاف متحرک