بلوچستان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔۔باپ کے ارکان اسمبلی جام کمال کیخلاف متحرک

May 02, 2021 | 22:36:PM
بلوچستان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔۔باپ کے ارکان اسمبلی جام کمال کیخلاف متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی جام کمال کے خلاف متحرک ہوگئے۔ سردار صالح بھوتانی کی قیادت میں 7 سے 10 ارکان صوبائی اسمبلی کی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کا انکشاف۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تحریک کے لئے سردار صالح بھوتانی کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی بھی حمایت حاصل ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی صورت میں تحریک انصاف بلوچستان کی قیادت بھی حمایت کریگی۔
 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند بھی وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے روئیے سے کافی نالاں ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے پارٹی کے سینیر رہنما سردار صالح بھوتانی سے وزارت بلدیات کا قلمدان واپس لیا تھا ۔سردار صالح بھوتانی نے جلد ناراض رہنمائوں پر مشتمل گروپ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ سردار صالح بھوتانی کے بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی خفیہ رابطے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سے اہم وزارت واپس لے لی گئی