قربانی کا گوشت 3 ہفتوں سے زائد فریزر کی زینت بنانے والے ہوشیار

Jul 02, 2023 | 12:10:PM
عید الاضحیٰ  پر قربانی کا گوشت 2 سے 3 ہفتوں سے زائد فریزر میں اسٹور کرنے سے  خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ زیادہ دیر تک فریز رکھنے سے اس میں بیکٹیریا کی نشونما پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ  پر قربانی کا گوشت 2 سے 3 ہفتوں سے زائد فریزر میں اسٹور کرنے سے  خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ زیادہ دیر تک فریز رکھنے سے اس میں بیکٹیریا کی نشونما پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے، جو انسانی صحت کیلئے خطرے کی علامت ہے۔

کِنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرارالحق طور نے خبردار کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بے احتیاطی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا افراد سے لیکر جِگر، ذیابطیس، کولیسٹرول، بلند فشار خون، گردوں اور یورک ایسڈ کے مریضوں کیلئے عید پر احتیاط لازم ہے۔

عیدالاضحی ٰکے دنوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی:

پروفیسر آف میڈیسن کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر گوشت کو اچھی طرح پکایا نہ گیا ہو تو اس سے بھی پیٹ کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح زیادہ گوشت کھانے سے آپ ڈائریا کا شکار ہوسکتے ہیں، ساتھ ہی بدہضمی اور پیٹ میں مروڑ بھی اٹھ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار الحق نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے مزید کہا کہ دو تین دن گوشت کھانے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن جو بزرگ افراد ہیں انہیں چاہیے کہ وہ گوشت صرف اتنا کھائیں جتنا ہضم کرسکتے ہیں۔ حد سے زیادہ گوشت کھانے کے نتیجے میں پیٹ کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔