یہ ہم ہیں ۔۔یہ ہمارا دوست ہے ۔۔نوجوان کو پارٹی مہنگی پڑگئی

Dec 02, 2021 | 14:11:PM
پٹائی ،وائرل ویڈیو
کیپشن: بھارت میں ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹک ٹاکر دنانیر مبین کی ویڈیو وائرل ہوئی تو دنیا بھر میں اسے کاپی کیا جانے لگا ۔کئی لوگوں نے اس کے مزے مزے کے میمز بنائے ۔گزشتہ روز بھی بھارت میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دوستوں کا ایک گروہ ایک جگہ پر موجود ہے ۔وہ اپنی مقامی زبان میں دنانیر مبین کی نقل  کرتے ہوئے کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی۔ سیلفی نہیں لینے دیگا تو نہیں آئوں گا بیاہ میں۔معروف اداکار کا کرارا جواب

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دوست دوسرے دوست کی طرف اشارہ کرکے کہہ رہا ہے یہ ہمارا دوست ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے اس کے بعد اس کے تین چاردوستوں نے اسے خوب پیٹنا شروع کردیا ۔ دوست پر مکھے برسائے ، لاتیں ماریں۔ اور ویڈیو ریکارڈ کرتے رہے ۔

اس ویڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ  یہ ہندوستان کی ہے ۔نوجوان نے پولیس میں جاکر مقدمہ درج کرادیا ۔پولیس کے مطابق ایک نوجوان کو اس کے دوستوں مارا پیٹا تھا۔ متاثرہ نوجوان کی شکایت پر چار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ ترکی میں مشکل میں پھنس گئیں۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی