پٹرول بم چلانے کے بعد غریب عوام ، کسانوں اور ٹرانسسپورٹروں کے لئے بہت بڑے ریلیف کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے آج رات نیوز کانفرنس کر کے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا تو اس کے ساتھ ہی ان کے ساتھ بیٹھے وزیر خزانہ اورنگ زیب نے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ٹارگٹڈ سب سڈی کی تفصیلات کا اعلان کیا۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ جن امیر ملکوں کے پاس پٹرول، ڈیزل کے بہت بڑے سٹریٹیجک ذخائر موجود ہیں، انہوںنے بھی آج پٹرولیم ایمرجنسی لگا دی ہے۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ آج وذیر اعظم کی صدارت میں اجلاس میں وزرا اعلیٰ بھی شریک تھے، اجلاس میں اس معاملہ پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں یکمشت بہت بڑا اضافہ کر ڈالا، علی پرویز ملک کا اعلان آ گیا
غریب عوام ، کسانوں اور ٹرانسسپورٹروں کے لئے بہت بڑے ریلیف کا اعلان
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے بتایا کہ آج اجلاس میں حکومت اس نتیجے پر پہنچی کے سب کو بلینکٹ سب سڈی مزید نہین دی جا سکتی۔ اب حکومت صرف غریب ترین عوام کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں سب سڈی دے کر ریلیف دے گی۔ یہ سب سڈی تین ماہ کے لئے دی جائے گی۔
موٹر سائیکل سواروں کے لئے 20 لٹر ماہانہ پٹرول پر سو روپے لٹر سب سڈی
اورنگ زیب نے اعلان کیا کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں یکمشت بہت بڑا اضافہ کرنا مجبوری تھا۔ وفاقی حکومت غریب اور کم آمدن والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی تندہی سے کوشش کر رہی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لئے 20 لٹر ماہانہ پٹرول پر سو روپے لٹر سب سڈی دی جائے گی۔ یعنی ہر موٹر سائیل کے مالک کو ہر ماہ 20 لٹر پٹرول ایک سو روپے فی لٹر کم قیمت پر ملے گا۔
کسانوں کے لئے ڈیزل کی قیمت پر سب سڈی
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے بتایا کہ ڈیزل سے ٹیوب ویل اور ٹریکٹر چلانے والے کسانوں کے لئے سو روپے فی لٹر سب سڈی دی جا ئے گی۔
ٹارگٹڈ سب سڈی فوری طور پر دی جائے گی۔
ٹرانسپورٹروں کو ہر بس پر ایک لاکھ روپے ماہانہ سب سڈی
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے اعلان کیا کہ ٹرانسپورٹروں کو ہر بس پر ایک لاکھ روپے ماہانہ سب سڈی دی جائے گی۔ اس سب سڈی کا مقصد یہ ہو گا کہ ٹرانسپورٹر کرائے نہ بڑھائیں اور پٹرول، ڈیزل کا اضافی بوجھ حکومت اٹھائے۔