ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعدبرینٹ خام تیل 6.67 ڈالر مہنگاہوکر 107.83 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں 6.24 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا،امریکی خام تیل 6.25 ڈالر مہنگا ہوکر 106.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے عوام سے خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے، صدر ٹرمپ نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا بھی اعلان کردیا۔