خان پور: سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی ،جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار

Sep 01, 2023 | 18:30:PM
خان پور: سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی ،جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار
کیپشن: خان پور میں جعلی نوٹ بنانے والا ملزم گرفتار
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان پور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سعید احمد لاکھا جعلی نوٹ تیار کر کے سادہ لوح عوام کو لوٹتا تھا ،ملزم کے  جعلی نوٹ تیار کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی  ہیں ،ویڈیوز میں ملزم کو 5 ، 5 ہزار والے جعلی نوٹ تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرول کے بعد عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا، مہنگائی کا نیا بم گرا دیا

خان پور سٹی پولیس نے متاثرہ ندیم اختر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آرمتن میں لکھا گیا کہ ملزم نے متاثرہ ندیم اختر کو لالچ دے کر 1 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔