نگران وزیراعلیٰ کی چینی قونصلیٹ آمد، چین کے قومی دن پر مبارکباد دی

Oct 01, 2023 | 21:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے چینی قونصلیٹ میں چین کے قومی دن کے موقع پر قائم مقام قونصل جنرل چاؤ کی Mr.Cao Ke سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی، قائمقام چینی قونصل جنرل، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور چیف سیکرٹری نے مل کر کیک کاٹا۔ وزیراعلیٰ نے قائمقام چینی قونصل جنرل کو پھول اور روایتی مٹھائی بھی پیش کی۔

قائمقام چینی قونصل جنرل نے چین کے قومی دن پر چینی قونصلیٹ آمد پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چین کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا، شاہراؤں اور سڑکوں پر چین سے اظہار یکجہتی کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کا فارمولا کام کرگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ چین میں بہت پذیرائی ملی، چینی حکام اور ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں، ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی ہے۔

قائمقام چینی قونصل جنرل نے چین کے کامیاب دورے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پاک چین تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی قیادت اور حالیہ دورے سے پاک چین دوستی کو مزید تقویت ملی ہے، لاہور اور پنجاب ہمارا دوسرا گھر ہے۔