خیبرپختونخوا حکومت کا عید سے متعلق بڑا اعلان 

May 01, 2022 | 22:27:PM
دو عیدوں کی روایت برقرار، خیبرپختونخوا حکومت، کل عیدالفطر منانے کا فیصلہ
کیپشن: وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں دوعیدوں کی روایت برقرار، خیبرپختونخوا حکومت نے آج (پیر)کو سرکاری سطح پر عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج گورنر ہاﺅس پشاور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،کابینہ ارکان اور سرکاری حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہناہے کہ کے پی سے شوال کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں ،جس پر کے پی حکومت نے آج (پیر) کو سرکاری طور پر عید منانے کا فیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہا کہ عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر منگل کو ہوگی