متنازع ٹوئٹس کیس ؛یوٹیوبر رضی طاہر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جوڈیشل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹوئٹس کیس میں یوٹیوبر رضی طاہر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی سے سابق اعلیٰ شخصیت کی ملاقات کے حوالے سے متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی،یوٹیوبر رضی طاہر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس پر سماعت کی ۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے این سی سی آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے کہاکہ ملزم کا پہلے ہی مناسب دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جاچکا ہے۔
عدالت نے رضی طاہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورملزم کو 15 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ کمپنی کا پٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کااعلان